اہم پاکستانی خبریں

آئین کی متنازع ترمیم پر بڑوں کا اتفاق نہیں بلکہ مک مکا ہوا ہے، لیاقت بلوچ

شیعہ نیوز: نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ آئین کی متنازع ترمیم پر بڑوں کا اتفاق نہیں بلکہ مک مکا ہوا ہے۔ لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بدنیتی پر مبنی ہارس ٹریڈنگ کے ساتھ آئینی ترمیم سیاسی عدم و استحکام کو گمبھیر کر دے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اُنہوں نے اس سے پہلے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے، وہ بلیک میل ہو رہی ہے، اسے چاہیے کہ متنازع ترمیمی بل واپس لے۔ لیاقت بلوچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف عالمی محاذ پر سرگرمی کی طرح سیاسی بحران کا بھی خاتمہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button