
ایئر وائس مارشل ندیم اختر کی آیت اللہ بشیر نجفی سے ملاقات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستانی ایئر وائس مارشل ندیم اختر نے اپنے وفد سمیت مرجع عالی قدر آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں آیت اللہ بشیر نجفی نے فرمایا کہ پاکستان کی محبت آپ کے خون میں شامل ہے اور پاکستان کی حفاظت ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مخلصانہ خدمت سب عہدیداران کا فریضہ ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں امام حسین ؑ نے قران و اہلبیت ع کو مضبوط ڈھال بنا کر اسلام کے خلاف یزیدی فتنوں کو ناکام بنایا، علامہ راجہ ناصرعباس
پاکستانی ائیر وائس مارشل ندیم اختر نےپاکستان اور عراق کے درمیان دفاعی تعاون اور اس حوالے سے پاکستانی کاوشوں کو بیان کیا۔جس کو سراہتے ہوئے آیت اللہ بشیر نجفی نے کہا کہ جس طرح دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون جاری ہے،اسی طرح دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بھی مستحکم کیا جائے۔
آخر میں ائیر وائس مارشل ندیم اختر نے قیمتی وقت دینے پر آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔