پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایئرلائنز مالکان زائرین کی مشکلات کےحل کیلئے تعاون کریں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہا کہ عراقی حکومت کی ویزا پالیسی کے سبب پاکستان کے زائرین شدید تکلیف میں مبتلاء ہیں عراقی حکومت کی بروقت ویزا پالیسی واضح نہ ہونے کی صورت میں بری تعداد میں زائرین امام حسین ؑ مشکلات و تکلیف کا شکار ہیں ،ہم عراقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور اس مسئلے کا حل نکالا جائے اور آئندہ اس قسم کی ہنگامی پالیسی سے گریز کیا جائے ویزا پالیسی کا بروقت اجراء کیا جائے۔

علامہ سید ناظر عباس تقوی نے مزید کہا کہ ہم ایئر لائنز مالکان سے گزارش کرتے ہیں کہ اتنی بڑی تعداد میں زائرین ہر سال ان ایئر لائنز میں سفر کرتے ہیں ،ایئر لائنز مالکان مشکل کی اس گھڑی میں زائرین امام حسینؑ کے ساتھ تعاون کریں،زائرین کے ویزا کے تاخیر میں ایئر لائنز اپنی پالیسی میں تبدیلی کریںتاکہ زائرین کی مشکلات میں کمی آئے۔

واضح رہے کہ عراقی حکومت کی جانب سے اربعین ویزہ پالیسی دیر سے جاری ہونے کے سبب ہزاروں زائرین امام حسینؑ کااس سال اربعین کے موقع پرزیارات سے محروم رہ جانے کا خدشہ ہے وہیں ایئر لائنز کی جانب سے نان چینج ایبل پالیسی نے قافلہ سالاروں کی کمر بھی توڑ دی ہے جس سے زائرین اور قافلہ سالاروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button