پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک بھر کے ائیرپورٹ امام بارگاہیں بن جائیں گے، علامہ راجہ ناصرعباس کا کربلا سے پیغام

شیعہ نیوز:سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کاکربلائےمعلیٰ سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں عراق سے واپس آنے والے زائرین کو پاکستان میں ائیرپورٹس پر درپیش مسائل پر خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ کورونا کے نام پر شیعہ زائرین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔زائرین اور دوسرے ممالک سے پلٹنے والے مسافروں کے لیے الگ الگ قانون تعصب کی بدترین مثال ہے، زائرین کا کورونا منفی ہونے کے باوجود 24گھنٹے کے لیے قرنطینہ میں رکھنا ناانصافی ہے،مختلف حیلوں بہانوں سے ملت تشیع کے بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کاکربلائےمعلیٰ سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں عراق سے واپس آنے والے زائرین کو پاکستان میں ائیرپورٹس پر درپیش مسائل پر خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ کورونا کے نام پر شیعہ زائرین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔زائرین اور دوسرے ممالک سے پلٹنے والے مسافروں کے لیے الگ الگ قانون تعصب کی بدترین مثال ہے، زائرین کا کورونا منفی ہونے کے باوجود 24گھنٹے کے لیے قرنطینہ میں رکھنا ناانصافی ہے،مختلف حیلوں بہانوں سے ملت تشیع کے بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس غیر آئینی اقدام کا نوٹس نہ لیا گیا تو ملک بھر کے ائیرپورٹ امام بارگاہیں بن جائیں گے،کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج کے بعد حکومت کی آنکھیں کھل جانی چاہئیے،عمران خان کے بددیانت وزراء اسے تنہا کر کے رکھ دیں گے،تحریک انصاف اپنی غیر دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت اپنی حمایت کھو رہی ہے،زائرین اور عزاداروں کے ساتھ ناروا سلوک کا ذمہ داروں کو حساب دینا ہو گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button