آج عراق کی فضا ’’گو امریکہ گو ‘‘کے نعروں سے گونج اُٹھے گی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کی سبھی جماعتوں اور گروہوں نے آج جمعے کو امریکہ مخالف ملک گیر ریلیوں اور مظاہروں میں شرکت کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ وہ ان مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔
عراق کے عوام آج اس ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں منجملہ دارالحکومت بغداد میں نمازجمعہ کے بعد امریکہ مخالف ملین مارچ میں شرکت اور گو امریکہ گو اور مردہ باد امریکہ کے فلک شگاف نعروں کے ذریعے اس ملک میں امریکہ کی فوجی موجودگی پر اپنی نفرت و بیزاری اور غم و غصے کا اظہار کریں گے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ملک کے مختلف شہروں سے کئی ملین افراد پہنچ چکے ہیں جو آج عراق میں امریکہ کی فوجی موجودگی کے مکمل خاتمہ کا مطالبہ کریں گے ۔
مظاہرین جادریہ علاقہ کی طرف رواں دواں ہیں جہاں مظاہرہ کیا جائےگا ۔
کرادہ کی سڑکیں، پل حسنین اور اس کے اطراف کے علاقہ مظاہرین سے مملو ہیں۔
امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں عراق کے سبھی پیر و جواں ، عورتیں ، بچے اور قبائل شرکت کررہے ہیں ذرائع کے مطابق بغداد کی سڑکوں پر آج عوامی سیلاب امڈ آیا ہے بغداد کی سڑکوں پرعوامی حضور کے شاندار جلوے نظر آرہے ہیں۔
عراق کی حزب اللہ تنظیم نے جمعہ کو ہونے والے امریکہ مخالف ملین مارچ میں عوام کی بھرپور شرکت پر زور دیا ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر نے عراق میں امریکہ مخالف ملین مارچ کی کال دی ہے اور کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوج کو نکال باہر کرنے کے لئے پوری قوم جمعہ کو سڑکوں پر نکلے ۔
سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکارفورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو بغداد ہوائی اڈے پر امریکہ کی دہشت گرد فوج کے ذریعے شہید کردیئے جانے کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر ایک بل پاس کرکے عراق سے امریکی فوج کو نکال باہر کرنے کا فیصلہ سنایا۔