اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آج قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 72ویں برسی منائی جا رہی ہے

شیعہ نیوز : بابائے قوم اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 72ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابائے قوم اور پاکستان کے پہلے گورنر جنرل قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 72ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول پیش کئے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

صدر عارف علوی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ 25 سمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی اور اعلی تعلیم کے لیے بیرون ملک چلے گئے۔

قائداعظمؒ کی قیادت میں مسلمانوں نے الگ ملک کیلئے جدوجہد کی، قیام پاکستان کے صرف ایک سال بعد وہ اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے۔

یوم قائداعظم کے موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے، جن میں آپؒ کی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button