اکبر صالحی کے خلاف پابندیاں لگانا امریکی کمزوری کی علامت ہے۔
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے جوہری ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس تنظیم کے سربراہ کے خلاف پابندیاں لگانا امریکی کمزوری کی علامت ہے۔
ایران کے جوہری ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے جمعرات کے روز امریکی پابندیوں کی فہرست میں علی اکبر صالحی کے نام کو شامل کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ایرانی ایٹمی توانائی کے ادارے کے پرامن جوہری پروگرام کو ملک کی ضروریات کے مطابق بھر پور طریقے سے جاری رکھیں گے۔
بہروز کمالوندی نے کہا کہ عالمی جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علیحدگی کی بنا پر وہ ایران کے وعدوں کے نفاذ کے طریقہ کار پر اظہار خیال نہیں کرسکتا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں ایرانی جوہری ادارے اور اس کے سربراہ علی اکبر صالحی کے نام کو اپنی نئی پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا۔
دوسری طرف ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانس کی حکومت اور پولیس سے مظاہرین کے خلاف تشدد کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مظاہرین پر پولیس کے تشدد کا ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ایک ٹوئیٹ میں فرانس کی حکومت اور پولیس سے قانونی ، پرامن اور غیرمسلح مظاہرین کے خلاف طاقت اور تشدد کے استعمال سے پرہیز کرنے اور ان کے حقوق کا لحاظ رکھنے کا مطالبہ کیا۔
فرانس میں سترہ نومبر دوہزار اٹھارہ سے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔
پولیس کے تشدد کے نتیجے میں اب تک گیارہ سے زیادہ مظاہرین ہلاک اور تقریبا چود ہزار زخمی اور گرفتار ہوچکے ہیں۔یلوجیکٹ مظاہرین صدر میکرون کی پالیسیوں کو شہریوں پر دباؤ کا باعث سمجھتے ہیں اور ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔