تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین کی سردار اختر مینگل سے قومی اسمبلی سے استعفیٰ واپس لینے کی گذارش
تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی قائدین پر مشتمل وفد نے سربراہ محمود خان اچکزئی کی زیر قیادت پارلیمنٹ لاجز میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ملاقات کی۔
شیعہ نیوز : تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی قائدین کی نامور بلوچ سیاسی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل کو قومی اسمبلی سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست۔
تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی قائدین پر مشتمل وفد نے سربراہ محمود خان اچکزئی کی زیر قیادت پارلیمنٹ لاجز میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: یوم دفاع ملک دشمن باطل قوتوں کیخلاف سینہ سپر ہونے کا نام ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
وفد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر ، سردار لطیف کھوسہ،حسین اخونزادہ ودیگر بھی شامل تھے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین نے سردار اختر مینگل سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ خطہ محروم بلوچستان کی ایوان میں مضبوط آواز ہیں، بلوچستان کی محرومیوں کی جنگ آپ ایوان میں بہتر اندازمیں لڑسکتے ہیں۔قائدین نےسرداراختر مینگل سے قومی اسمبلی سے استعفیٰ واپس لینے کی گزارش کی۔