مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

الحشد الشعبی کی داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر شدید بمباری

شیعہ نیوز:الحشد الشعبی کی میزائل یونٹ نے صوبہ دیالی کے نفط خانہ علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر شدید بمباری کی۔

عراقی رضاکار فورس نے اسی طرح ایران کی سرحد سے لگے عراقی علاقوں میں بھی داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

صابرین نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر خبر دی ہے کہ رضاکار فورس کے جوانوں نے دقیق اطلاع کے بعد داعش کے خفیہ ٹھکانے کو شدید حملے کا نشانہ بنایا جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

عراقی رضاکار فورس کی اسی طرح دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔ عراقی فورس نے بھی رضاکاروں کا ساتھ دیا اور علاقے میں گشت شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز نفط خانہ علاقے میں داعش کے ساتھ ہونے والی شدید جھڑپوں میں عراقی رضاکار فورس کے پانچ اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button