پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ماہ مقدس رمضان میں مستحقین کی داد رسی نیک اور صالح عمل ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) الحجت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت غریب، نادار اور ضرورت مندوں میں مفت راشن کی تقسیم کیلئے امدادی کیمپ مسجد و امام بارگاہ قصر ابو طالب کریم آباد میں لگایا گیا، جس سے خطاب کے دوران مولانا نعیم الحسن الحسینی نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ہمیں مستحقین اور ضرورت مند وں کی دادرسی کرنا ہوگی جو کہ نیک اور صالح عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کے ساتھ ساتھ ان سخت اور کٹھن حالات میں اپنے پریشان حال بھائیوں کا خیال بھی رکھنا ہوگا، خصوصاً جو افراد اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے سے قاصر ہیں اور وہ اپنی ضرورت کو پورا نہیں کرسکتے ان کیلئے خصوصی کام کرنا ہوگا تاکہ وہ بھی اس مہنگائی کے دور میں اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکیں۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں غریب اور نادار افراد میں اجناس کے تھیلے، نقد رقوم، لباس اور بیوہ خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں قومی و ملی شخصیات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے الحجت فاؤنڈیشن کی کاؤشوں کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button