
الجولانی کا امریکی صدر کو خط، تعلقات کی بحالی اور پابندیاں ہٹانے پر گفتگو
شیعہ نیوز:تحریر الشام کے سربراہ الجولانی نے امریکی صدر کو تعلقات کے حوالے سے خط لکھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، امریکی کانگریس کے ایک رکن نے انکشاف کیا ہے کہ شامہ دہشت گرد تکفیری گروہ تحریر الشام کے سربراہ ابومحمد الجولانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ایک خط تحریر کیا ہے۔
امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین کوری ملز نے بتایا کہ انہوں نے ابومحمد الجولانی سے ملاقات کی ہے، جس میں شام پر عائد اقتصادی پابندیوں کے خاتمے اور دمشق و تل ابیب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : منرل پالیسی زبردستی لاگو کی گئی تو بھرپور مزاحمت کرینگے، مجمع علماء و طلاب روندو
ملز نے مزید بتایا کہ الجولانی کی جانب سے لکھا گیا خط وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پہنچائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ الجولانی نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
یہ ملاقات گزشتہ جمعہ کو استنبول میں ایک امریکی نمائندے کی موجودگی میں ہوئی، جہاں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام کے مستقبل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔