مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

الخلیل میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران میں فائرنگ کردی ہے جس سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا ہے۔

فلسطینی وزارتِ صحت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ الخلیل کے علاقہ باب الزاویہ میں بدھ کو قابض فوجیوں کی فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی ہے۔انھوں نے فلسطینیوں پر گولی چلادی تھی ایک گولی لگنے سے سترہ سالہ نوجوان محمد الحداد جان کی بازی ہار گیا ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق ایک گولی اس لڑکے کے سینے میں لگی تھی اور وہ دل کو چیرتی ہوئی آر پار ہوگئی تھی۔اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button