مشرق وسطی

النصرہ دہشت گرد فرنٹ کے شام کے ڈی اسکیلیشن زون پر حملے

شیعہ نیوز:شام میں روس کے مصالحتی مرکز کے سربراہ اولیگ ایگوروف نے اعلان کیا کہ جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کے عناصر نے ایک ہی دن میں ڈی اسکیلیشن زون پر پانچ حملے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جبہت النصرہ نے صوبہ ادلب میں چار حملے اور صوبہ لطاکیہ میں ایک حملہ کیا۔

صوبہ ادلب میں جبہت النصرہ کے توپ خانے کے حملوں میں 2 شامی فوجی زخمی ہوگئے۔

جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کے عناصر نے یہ حملے فلیفل کے علاقے سے «معره حرمہ» کے علاقے میں شام کی سرکاری فوج کے ٹھکانوں کے خلاف کیے ہیں۔

ایگوروف نے یہ بھی کہا کہ جبہت النصرہ کے دہشت گرد عناصر کے ہاتھوں «طرمبہ» گاؤں میں ایک شامی فوجی زخمی ہوا۔

روس کے امن مرکز نے 26 اکتوبر کو اعلان کیا کہ النصرہ دہشت گرد محاذ شامی شہریوں کے خلاف زہریلے مادے پر مشتمل گولیاں استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے تاکہ شامی فوج پر اس کارروائی کا الزام لگایا جا سکے اور اس طرح عوام کو فوج کے خلاف اکسایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button