مشرق وسطی

جنوبی یمن میں القاعدہ کا حملہ، اماراتی سیکیورٹی بیلٹ فورسز کمانڈر ہلاک

شیعہ نیوز: جنوبی یمن میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ نام نہاد سیکیورٹی بیلٹ فورسز نے تصدیق کی ہے کہ صوبہ ابین میں ان کا کمانڈر اور اس کے متعدد ساتھی القاعدہ کے حملے میں مارے گئے ہیں۔

المیادین نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے وابستہ نام نہاد سیکیورٹی بیلٹ فورسز کا سربراہ یمن کے جنوب میں واقع ’’ابین‘‘ صوبے کے ’’مودیہ‘‘ ضلع میں ایک بم دھماکے میں مارا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق صوبہ ابین کے علاقے ’’وادی عویمران‘‘ میں ان کے قافلے کو نشانہ بنانے والے دھماکہ میں ’’عبداللطیف السید‘‘ ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

جنوبی عبوری کونسل کے رکن راجح بکریت نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹ میں ابین میں سکیورٹی بیلٹ فورسز کے رہنما کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

عبداللطیف السید کو جنوبی عبوری کونسل میں سب سے نمایاں سیکورٹی اور فوجی کمانڈروں میں شمار کیا جاتا تھا جس نے ابین اور جنوبی یمن کے کئی صوبوں کو کنٹرول میں لے رکھا تھا۔
بعض یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق القاعدہ دہشت گرد تنظیم نے عبد اللطیف کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

واضح رہے کہ اب تک جنوبی یمن کی عبوری کونسل کے درجنوں ارکان اور رہنما بارودی مواد کے پھٹنے سے ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے بعض کی ذمہ داری القاعدہ تنظیم نے قبول کی ہے جو تا حال یمن کے کئی صوبوں میں موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button