دنیا

القاعدہ کا سرغنہ ایمن الظواهری افغانستان میں روپوش ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ القاعدہ کا سرغنہ ایمن الظواهری افغانستان میں روپوش ہے اور اس وقت افغانستان میں القاعدہ کے 400 سے 600 تک دہشتگرد ہیں۔

اس عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں پاکستانی دہشتگردوں کی تعداد تقریبا 6500 ہے جو پاکستانی طالبان کے نام سے مشہور ہیں اور یہ دونوں ملکوں کے لئے خطرہ ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ کے سرغنہ ایمن الظواهری نے فروری کے مہینے میں جنوب مشرقی افغانستان میں دہشتگرد گروہ حقانی نیٹ ورک کے کئی سرکردہ افراد سے ملاقاتیں کیں جن میں یحیی حقانی بھی شامل ہیں جن کے طالبان کے ساتھ قریبی روابط ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق افغانستان میں القاعدہ ، طالبان کے نام پر دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button