مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

القسام اور القدس بریگیڈز نے تل ابیب میں راکٹوں سے تباہی مچا دی

شیعہ نیوز: اسلامی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ اور اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے مشتترکہ طور پر اسرائیلی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں دشمن کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

عزالدین القسام بریگیڈز نے ٹیلی گرام ایپلی کیشن پر اپنے چینل پر ایک بیان میں کہا کہ اس نے تل ابیب کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔

عرب عالمی خبر رساں ایجنسی کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب راکٹ داغا گیا۔ اس کے بعد اسرائیلی علاقے میں سائرن بھی بجتا رہا۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اللد اور الرملہ سمیت متعدد اسرائیلی قصبوں میں سائرن بجائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : مظلوم فلسطینیوں کی حمایت ہماری تنظیمی ترجیحات میں سب سے پہلی ترجیح ہے،علامہ صادق جعفری

القسام بریگیڈز نے ٹیلی گرام پر کہا کہ اس نے شہریوں کے خلاف اسرائیلی قتل عام کے جواب میں تل ابیب پر راکٹوں کی بوچھاڑ کی ہے۔

القسام نے بتایا کہ اس سے قبل غزہ سٹی میں اسرائیلی افواج کے مراکز پر بھی بمباری کی گئی۔

تحریک اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے اعلان کیا کہ اس کے جنگجو غزہ سٹی میں شدید جھڑپوں میں مصروف ہیں۔

القسام بریگیڈز نے مزید کہا کہ اس نے غزہ شہر کے شمال اور جنوب میں اسرائیلی فورسز کے ٹھکانوں کو درجنوں مارٹر گولوں سے بھی نشانہ بنایا ہے۔ جنگجوؤں نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون میں ایک عمارت کے اندر تعینات اسرائیلی فٹ فورس کو چار اینٹی پرسنل اور اینٹی قلعہ بندی گولوں سے نشانہ بنایا۔

القدس بریگیڈز نے اعلان کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں کسوفیم بستی پر راکٹ فائر کر رہی ہے۔ غزہ شہر کے النصر محلے میں الرنتیسی ہسپتال کے قریب اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

ادھر القدس بریگیڈز نے بھی تل ابیب اور غزہ کےاطراف میں موجود یہودی کالونیوں اور اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو راکٹوں سے نشانہ بنا کر ان میں تباہی مچا دی۔

جمعہ کی صبح، غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی ختم ہوئی، جو قطری-مصری ثالثی کے ساتھ ختم ہوئی، اور 7 دن تک جاری رہی، اس دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا اور اس پٹی میں انسانی امداد پہنچائی گئی، جس میں تقریباً 23 لاکھ فلسطینی آباد ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button