غزہ میں سرنگوں میں گھسے اسرائیلی فوجیوں پر القسام کے حملے
شیعہ نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ کے شہر رفح کے جنوب میں واقع تل السلطان محلے میں قابض اسرائیلی فوج پر 3 سرنگوں کے دھانوں پر اس وقت حملے کیےگئے جب فوجی سرنگوں کے اندر گھسے ہوئے تھے۔ ان حملوں میں متعدد قابض فوجی جھنم واصل اور کئی زخمی ہوگئے۔
القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف اسرائیلی فوج کےہاتھوں قتل عام اور قابض حکومت کے اہلکاروں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے جواب میں تل ابیب شہر پر راکٹوں سے حملے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی کی صورت میں مذاکرات کے لیے تیار ہیں، یحیی السنوار
القسام بریگیڈز نے اپنے ٹیلیگرام پلیٹ فارم پر کہا کہ وہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے قتل عام اور غزہ میں جبری نقل مکانی کے جواب میں تل ابیب شہر اور اس کے نواحی علاقوں پر دو M90 راکٹوں سے بمباری کر رہا ہے”۔
قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے داغا گیا ایک میزائل تل ابیب کے ساحل پر گرا۔
تل ابیب کے آباد کاروں نے بتایا کہ انہوں نے اس جگہ ایک دھماکے کی آواز سنی۔
خیال رہے کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔