القسام بریگیڈ کا اسرائیلی فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ، 15 ہلاک
شیعہ نیوز: حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈ نے غزہ میں اسرائیلی فورسز پر حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ نے صہیونی دشمن کے ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
تنظیم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے شمالی غزہ میں 15 اسرائیلی فوجیوں پر ٹینک شکن راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ٹینک میں سوار تمام فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان میں قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں 20 شہری شہید
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بیت ماہیا میں ہونے والے حملے میں راکٹ اور دستی بم استعمال ہوئے جس سے اسرائیلی فورسز کو شدید نقصان پہنچا۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے اس معاملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ جنگ غزہ شروع ہونے کے بعد صیہونی ذرائع کے مطابق اب تک کم از کم 370 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔