
القسام بریگیڈز کا رفح میں صیہونی فوج پر گھات لگا کر حملہ، متعدد فوجی ہلاک اور زخمی
شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے جمعرات کو غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں قابض اسرائیلی فوج کے خلاف ایک پیچیدہ آپریشن کی ذمہ داری قبول کی۔
بریگیڈز نے ایک فوجی بیان میں کہاکہ "جنگی خطوط سے واپسی کے بعد ہمارے مجاہدین نے جمعہ کی سہ پہر 27 اپریل، 2025 ءکو جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے مغرب میں تل سلطان محلے میں الطیاران اسٹریٹ پر ایک پیچیدہ آپریشن کیا۔
یہ بھی پڑھیں : حشد الشعبی عراق کی حفاظت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، عمار الحکیم
انہوں نے وضاحت کی کہ مجاہدین نے چار ہمر ملٹری جیپوں اور ایک امولیشیا ملٹری ٹرک پر مشتمل ایک مشینی صہیونی فورس کو بوبی ٹریپ کیا۔ انہیں متعدد "شواز” اور "فدائین” دھماکہ خیز آلات سے نشانہ بنایا۔ اس کے بعد متعدد مجاہدین نے دشمن کے باقی ماندہ فوجیوں کی طرف پیش قدمی کی اور ان کے ساتھ بالکل خالی رینج سے جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
گذشتہ چند دنوں کے دوران بریگیڈز نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے خلاف کئی مقامات پر گھات لگانے کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔