القسام بریگیڈز کا السنوار کی شہادت پر مزاحمت تیز کرنے کا اعلان
شیعہ نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے عظیم مجاہد رہنما یحییٰ السنوار "ابو ابراہیم” دشمن کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے دفاع، قوم کی آزادی اور قوم کے آئینی حقوق کے حصول کی جدو جہد میں شہید ہوئے ہیں۔ القسام ان کا مشن جاری رکھے گا۔
القسام بریگیڈز نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ جماعت کے قائدین اپنے سپاہیوں سے آگے بڑھ کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔
قائدین کے لیے ہمارے عوام کے شہداء کے قافلے کو آگے بڑھانا فخر کی بات ہے جنہوں نے اپنی جانوں اور خون کا نذرانہ پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او پاکستان کے مرکزی نمائندہ علی زین کا ضلع کوہاٹ و ہنگو کا دورہ
القسام نے کہا کہ ہمارے رہنما "ابو ابراہیم” کا راستہ ایک باوقار جہاد فی سبیل اللہ کا راستہ تھا۔ وہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور اس کی عسکری اور سکیورٹی سروسز کی بانی نسل کا حصہ تھے۔
خیال رہے کہ بدھ کے روز قابض صہیونی فوج نے دہشت گردی اور سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ یحییٰ السنوارجام شہادت نوش کرگئے تھے۔
جمعہ کو حماس نے ان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ السنوار دشمن فوج کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔