القسام بریگیڈز کا غاصب صہیونیوں کے خلاف بینکر شکن میزائل حملہ
شیعہ نیوز: غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کے جواب میں القسام بریگیڈز نے بینکر شکن میزائل حملے کئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں غاصب اور دہشت گرد اسرائیلی فوج کی جانب سے شہری تنصیبات اور غیر فوجی مقامات پر مسلسل حملے کئے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یمنی افواج کے کمانڈروں کی نشست، صیہونی دشمن کے خلاف حملے جاری رکھنے پر زور
تفصیلات کے مطابق حماس کی ذیلی شاخ عزالدین القسام بریگیڈز نے صہیونیوں پر جوابی حملے کئے ہیں۔ تنظیم کے جوانوں نے خان یونس کے شمالی قصبے البریج میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع پر مارٹر گولے فائر کئے ہیں۔
اسی شہر کے شمال میں ہی تنظیم نے ایک اور حملہ کرکے اسرائیلی فوج کے ٹینک اور بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔
علاوہ ازین جبالیا میں مجاہدین نے یاسین 105 مارٹر گولوں سے حملہ کرکے کئی اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا ہے۔
غزہ کی قدیمی شاہراہ پر ایک گھر میں چھپے ہوئے اسرائیلی فوجیوں پر القسام کے مجاہدین نے بینکر شکن میزائل حملہ کیا ہے جس سے گھر میں پناہ لینے والے اسرائیلی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔