
مشرق وسطی
القسام بریگیڈز نے اسرائیلی بکتر بند گاڑی پر حملے کی ویڈیو جاری کردی، 7 اسرائیلی فوجی واصل جہنم
شیعہ نیوز:خان یونس میں حماس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی بکتر بند کو دھماکاخیز مواد لگا کر اُڑا دیا، جس کے نتیجے میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
اسرائیل نے حماس کے ہاتھوں گزشتہ روز فوجیوں کے مرنے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی شناخت بھی ظاہر کردی ہے، جبکہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی بکتر بند گاڑی پر حملے کی ویڈیو جاری کردی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ القسام بریگیڈز کے مزاحمت کاروں نے غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک مقام کی نشاندہی کی جہاں اسرائیلی ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں موجود تھیں۔
بعد ازاں ایک مزاحمت کار اسرائیلی بکتر بند گاڑی کی جانب بڑھا جس کا اوپری دروازہ کھلا ہوا تھا، مزاحمت کار نے بکتر بند گاڑی پر چڑھ کر بم بکتر بند گاڑی کے اندر پھینکا جس کے چند سیکنڈ بعد ہی دھماکے کی آواز سنائی دی۔