
القسام بریگیڈز کا اسرائیلی فوجیوں پر حملہ، ایک ہلاک، 3 ٹینک تباہ
شیعہ نیوز: فلسطینی مزاحمتی تنظیم القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس کے جاں نثار مجاہدین نے غزہ شہر اور شمالی علاقے جبالیہ میں کارروائیوں کے دوران ایک قابض اسرائیلی فوجی کو سنائیپر حملے میں ہلاک کر دیا اور تین "میرکافا” ٹینکوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
یہ اعلان القسام بریگیڈز نے اپنے ٹیلیگرام چینل کے ذریعے کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ "ہمارے مجاہدین نے 6 جون کو غزہ شہر کے مشرقی علاقے الشجاعیہ میں شارع المنطار کے مشرق میں ایک صہیونی فوجی کو سنائیپر سے نشانہ بنایا اور ہلاک کر دیا”۔
یہ بھی پڑھیں : وینزویلا کے صدر کا عالمی یہودی برادری سے بنجمن نیتن یاھو کو لگام دینے کا مطالبہ
القسام بریگیڈز نے ایک دوسرے بیان میں مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ "15 جون کو ہمارے مجاہدین نے دشمن کے تین میرکافا ٹینکوں کو انتہائی طاقتور دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی جبالیا کے مشرقی علاقے میں کی گئی، جہاں دشمن کی گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں”۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ "میدان جنگ سے لوٹنے والے مجاہدین نے تصدیق کی ہے کہ ٹینکوں کے پرخچے ادھر ادھر بکھر گئے تھے، جس سے تباہی کی شدت کا اندازہ ہوتا ہے”۔
القسام بریگیڈز کی یہ کارروائیاں قابض اسرائیل کی وحشیانہ نسل کشی اور درندگی کا مؤثر جواب ہیں، جو سنہ2023ء کے بعد سے غزہ پر قیامت ڈھا رہا ہے۔ مزاحمتی قوتوں کا یہ پیغام ہے کہ ظلم کے ہر وار کا جواب جرأت اور استقلال سے دیا جائے گا اور مظلوم فلسطینی عوام کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔