مشرق وسطی

القسام بریگیڈز نے صیہونی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کر دی

شیعہ نیوز: غزہ میں گھسنے والی صیہونی فوج کو حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کر دی ہے، جس میں القسام کے جنگجوؤں کو اسرائیلی ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنا کر تباہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ القسام بریگیڈز کے مطابق جنگ کے 33 ویں روز 16 اسرائیلی ٹینک اور فوجی گاڑیاں مکمل یا جزوی تباہ کی گئیں۔ جنگجوؤں نے اسنائپر کے ذریعے اور مختلف ہتھیاروں سے غاصب فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب غزہ میں 33 روز سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے بعد 3 روز کی جنگ بندی کا امکان ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق 12 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 3 دن سیز فائر کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں، ان یرغمالیوں میں 6 امریکی شہری بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے حماس ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 روزہ جنگ بندی کا مقصد غزہ میں امداد پہنچانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button