اسلامی تحریکیں

القسام بریگیڈز کا غزہ کے گرد دو صہیونی بستیوں پر راکٹ حملے

شیعہ نیوز: غزہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل کی شب القسام بریگیڈزنے قابض اسرائیل کی دو صہیونی بستیوں پر زبردست راکٹ حملہ کیا۔

القسام بریگیڈز نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر جاری بیان میں بتایا کہ مجاہدین نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے شمال میں اس علاقے سے جہاں قابض اسرائیل کی فوجی گاڑیاں موجود تھیں، ’’نیر اسحاق‘‘ اور ’’مفتاحیم‘‘ نامی صہیونی بستیوں کو Q20 طرز کے راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

یہ کارروائی دشمن کو یہ واضح پیغام ہے کہ فلسطینی مزاحمت پوری قوت، ہوشیاری اور عزم کے ساتھ قابض اسرائیل کی درندگی کا جواب دے رہی ہے، اور جب تک ایک بھی فلسطینی زندہ ہے، غزہ پر قبضے کے خواب کو شرمندۂ تعبیر نہیں ہونے دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی جوہری ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل؛ صدر ایران کا با ضابطہ حکم جاری

اس حملے سے کچھ دیر قبل ہی غزہ کے جنوبی محاذ سے متصل صہیونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے، جو اسرائیلی باشندوں کو ممکنہ میزائل حملے سے خبردار کرنے کے لیے بجائے جاتے ہیں۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی سے کم از کم دو میزائل قابض اسرائیل کی جنوبی بستیوں کی طرف داغے گئے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ کے نہتے شہری مسلسل وحشیانہ بمباری، تباہ کن حملوں، گھروں کی مسماری، اور ہسپتالوں کو نشانہ بنانے جیسے بدترین مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔ سنہ2023ء کے 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی جارحانہ حملوں کے خلاف، القسام بریگیڈز اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروہ مسلسل ہر ممکنہ طریقے سے دشمن کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں اور قابض فوج کو بھاری جانی اور عسکری نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button