مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں القسام کمانڈر شرحبیل السید شہید

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ لبنان پر قابض اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں کمانڈر شرحبیل علی السید شہید ہوگئے ہیں۔

القسام نے ایک مختصر بیان میں کہاکہ "زیادہ فخر کے ساتھ شہید عزالدین القسام بریگیڈ ہمارے فلسطینی عوام اور ہماری عرب اور اسلامی قوم شہید مجاہد لیڈر شرحبیل علی السید (ابو عمرو) کی مجاھدانہ زندگی اورشہادت پر مبارک باد پیش کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان کے مغربی بقاع میں اسرائیلی قابض طیاروں کی طرف سے نشانہ بنائے جانے والے حملے میں شرحبیل السید شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : کرغزستان میں پاکستانی طلباء پر تشدد، کرغیز ناظم الامور پاکستان کی وزارت خارجہ میں طلب

اس کے ساتھ ہی، گزشتہ سات اکتوبر سے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی پر اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اس سے پہلے مقامی ذرائع ابلاغ نے سرحدی علاقے میں اسرائیل کے ڈرون حملے کی خبر دی تھی۔ اسرائیلی ڈرون نے المسنا قصبے میں کار کو نشانہ بنایا تھا۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 35,303 شہید اور 79,261 دیگر زخمی ہوئے اس کے علاوہ اس پٹی کی آبادی سے تقریباً 1.7 ملین افراد بے گھر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button