مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آل سعود حکومت کا مخالفین کی سرکوبی میں بے تحاشا اضافہ

شیعہ نیوز : سعودی عرب میں حکومت کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس ملک کے ولی عہد کے ذریعے ایک صحافی جمال خاشقجی کے قتل کو دو سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود حکومت کے مخالفین کی سرکوبی کا سلسلہ لگاتار بڑھتا جا رہا ہے۔

آل سعود کی حکومت کے مخالفین کا کہنا ہے کہ پچھلے دو برس کے دوران، حکومت پر تنقید کرنے والوں کی سیاسی سرکوبی کے سلسلے میں بے تحاشا اضافہ ہو گيا ہے اور اسی طرح ملک بدر کیے گئے سعودی شہریوں کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے خاشقجی کے قتل سے کچھ مہینے پہلے اور دورۂ امریکہ کے موقع پر اس ملک میں خواتین کے لیے ڈرائیونگ پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اسی سال سعودی عرب میں دسیوں خواتین کارکنوں کو گرفتار کر لیا گيا تھا۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر جیت جاتے ہیں تو سعودی عرب کو، ملک میں اپنے مخالفین کو کچلنے کی مزید آزادی مل جائے گی۔

یاد رہے کہ نیٹ فلکس کے سی ای او ریڈ ہیسنگ نے کہا ہے کہ ہم نے سعودیہ سے ڈیل کے تحت اپنی ویب سائٹ سے بن سلمان کے صحافی جمال خاشقجی کے قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا مواد ہٹایا اور بدلے میں آل سعود نے نیٹ فلکس کو اپنی حکومت میں فحش مواد،ہم جنس پرستی،اغلام بازی اور سیکس تعلیم ویب سائٹ پر نشر کرنے کی اجازت دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button