اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آل سعود کے اقدامات غیر اسلامی ہیں: مفتی تقی عثمانی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے سعودی حکومت کی سرگرمیوں کو اسلام مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین اور حجاج کی بے مثال خدمت کی وجہ سے ہم ہمیشہ سعودی عرب کے مداح رہے ہیں لیکن اب جو افسوس ناک خبریں سوشل میڈیا پر اور کچھ براہ راست آرہی ہیں، وہ اسلامی روایات اور خود "ملک عبدالعزیز” کی روایات کے خلاف ہیں۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ حرم میں بے حجاب خواتین پولیس کی تعیناتی، نماز کے اوقات میں بازاروں کا کھول دینا جبکہ حج و عمرے پر پابندیاں اور سب سے بڑھ کر سنت کی اخبار آحاد کو حجت قرار نہ دینا، یہ باتیں نشاندہی کر رہی ہیں کہ سعودی عرب کا رخ بدل رہا ہے جس سے عالم اسلام، مسلم اقوام اور علماء سب تشویش میں ہیں، کیونکہ حرمین شریفین سے انکا والہانہ رشتہ ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے اپنے بیان میں مشورہ دیا ہے کہ سعودی حکومت اپنے اس طرزعمل پر نظر ثانی کرکے اُسکی اصلاح کرے۔

اسلام ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی آڑ کی میں سعودی حکومت کے حج و عمرہ پر پابندی لگانے کے ناقدین میں یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک بدر الدین الحوثی بھی شامل ہیں، انہوں نے اس عمل کو قرآنی اصولوں کے خلاف اور عالم اسلام کے خلاف ایک تخریبی رویہ قرار دیتے ہوئے اُسے برطانوی اور امریکی حکومت کی نگرانی میں انجام پانے والا ایک عمل قرار دیا ہے۔

سعودی عرب سے اچھے تعلقات استوار ہونے کے باوجود پہلی بار پاکستان سے سعودی حکومت اور آل سعود کے خلاف ایک مضبوط اور قوی آواز سامنے آئی ہے، جسے اپنے ہی مکتب کے جید علماء کی تنقید کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ مفتی تقی عثمانی پر انکے بے باکانہ بیانات کے باعث قاتلانہ حملے کیا جا چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button