پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آل سعود کی جانب سے مسجد امام حسین ع کو شہید کرنا عذاب الہی کو دعوت دینا ہے۔علامہ ڈاکٹر سید شفقت شیرازی

سعودی شہر الاحساء میں ممتاز شیعہ عالم دین السید ھاشم الشخص کی گرفتاری قابل مذمت ہے، ایسے واقعات سے آزادی رائے کو نہیں دبایا جا سکتا، علامہ شفقت شیرازی

شیعہ نیوز؛ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری شعبہ امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے ممتاز سعودی لیڈر و شیعہ عالم دین علامہ سید ھاشم الشخص کی گرفتاری پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ سعودی حکومت نے انتہائی نامناسب رویہ اپناتے ہوئے اصلاح پسند، مفکر اور نڈر علمائے دین کے خلاف جس طرح کاروائی کی ہے وہ ہر صورت قابل مذمت ہے۔ سعودی فورسز کا ایک عالم دین کے گھر کا گھیراؤکرنا ، چھاپہ مارنا اورچادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنا خود سعودی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے اور انسانیت و اہل وطن کی اھانت بھی۔ علامہ نے اپنے بیان میں سید ھاشم کے گھر چھاپہ مارنے اور ان کی غیر قانونی گرفتاری کو حکوت سعودی عرب کی اپنے ہی شہریوں کے خلاف ریاستی دہشتگردی سے تعبیر کیا اور ان مظالم کو فوری طور پر بند کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی تنطیموں و عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان گھناونے جرائم کے خلاف آواز بلند کریں۔
نیز قصبہ العوامیہ میں شہید الشیخ باقر النمر کے مقام خطابت مسجد امام حسین ؑ کو سعودی حکومت کی جانب سے گرانے پر علامہ نے شیدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈے سعودی حکومت کے زوال کا باعث بن سکتے ہیں خدا کے گھر کی توہین عذاب الہی کو دعوت دینے سے کم نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button