مشرق وسطی

آل سعود کا قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک، یورپی تنظیم لانچ گڈ

شیعہ نیوز:انسانی حقوق کی ایک تنظیم لانچ گڈ نے رمضان کے مقدس مہینے میں سیاسی نظربندوں کے ساتھ سعودی حکام کی جانب سے غیر انسانی سلوک کی اطلاع دی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم لانچ گڈ کا کہنا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں سعودی جیلوں میں آزادی اظہار رائے کے اور سیاسی قیدیوں حقوق کی شدید خلاف ورزی کی گئی ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا کہ سعودی عرب میں غیر منصفانہ طور پر قید سیاسی قیدیوں کو فراموش نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ وہ جیل کی ابتر حالت، نماز باجماعت سے محرومی، کتابیں پڑھنے اور اہل خانہ سے ملنے کی بلاجواز پابندیوں جیسی مشکلات کا شکار ہیں۔

تنظیم نے کہا کہ سعودی حکومت رمضان المبارک اور عیدالفطر کے دوران سیاسی قیدیوں کے خلاف نازیبا حرکات کر رہی ہے۔

سعودی حکام نے عیدالفطر کے موقع پر سیاسی نظربندوں کی رہائی کا وعدہ کیا تھا جس سے زیر حراست افراد اور ان کے اہل خانہ پر امید ہوگئے تاہم حکومت نے ان کی سزاؤں میں توسیع کے علاوہ انہیں برسوں تک بغیر کسی الزام کے قید کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔تنظیم کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک اور عید الفطر کے دوران سیاسی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک اور تشدد کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران انہیں نفسیاتی اذیت کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں عدالتی سماعتوں کے مسلسل التوا یا منسوخی اور تشدد یا موت کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button