مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

الشحد الشعبی نےداعش کا حملہ ناکام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے صوبہ دیالہ کے خانقین علاقے میں حشد الشعبی کے بریگیڈ 23 نے داعش کے حملے کو ناکام بنا کر دہشتگردوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

درایں اثناء عراق کے سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ جمعے کے روز صوبہ دیالہ کے المقدادیہ علاقے میں داعش کے حملے میں حشد الشعبی کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور وہ گاہے بگاہے عراقی عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کی شکست کے باوجود اب بھی اس دہشتگرد گروہ کے کچھ عناصر ملک کے مختلف علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں اور موقع ملنے پر دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں ۔عراقی فوج اور رضاکار فورس الشحد الشعبی نے ملک کے مختلف علاقوں کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک کرنے کے لئے اب تک مختلف کارروائیاں انجام دی ہیں جن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button