مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق، امریکی فوجی اڈے التاجی ایئر بیس پر دوبارہ راکٹ حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع امریکی فوجی اڈہ "التاجی” ایئربیس ایک مرتبہ پھر کاٹیوشا راکٹوں کا نشانہ بنی ہے۔

عراقی میڈیا کے مطابق بغداد کے شمال میں واقع امریکی، برطانوی اور دوسرے اتحادی فوجیوں کے اڈے "التاجی ایئربیس” پر ایک مرتبہ پھر کاٹیوشا راکٹس فائر کئے گئے ہیں تاہم امریکی فوج کی طرف سے ہونے والے نقصان کے بارے میں تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

عراقی و بین الاقوامی میڈیا میں التاجی ایئربیس پر تازہ داغے گئے کاٹیوشا میزائلوں کی تعداد 15 سے 20 بتائی جا رہی ہے۔ التاجی ایئربیس پر موجود امریکیوں کا کہنا ہے کہ حملہ التاجی کے اطراف سے ہی کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی التاجی ایئربیس کو بدھ اور جمعرات کی درمیان شب بھی 16 کاٹیو شا راکٹس سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 2 امریکی اور 1 برطانوی فوجی ہلاک جبکہ 12 امریکی فوجی شدید زخمی ہو گئے تھے۔

امریکی وزارت دفاع نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب التاجی پر ہوئے نامعلوم راکٹ حملے کی ذمہ داری عراقی مزاحمتی فورسز پر ڈالتے ہوئے جمعے کے روز عراق کے اندر مزاحمتی فورسز، فوج، پولیس اور عام شہریوں کے مراکز کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا تھا جس کو عراقی حکومت سمیت تمام سیاسی قیادت نے عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button