پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کا ایک بار پھر متعصبانہ اقدام، شیعہ دشمنی میں تمام حدود پار کردی

تفصیلات کے مطابق ملک کی سب سے بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کراچی کی متعصب انتظامیہ اپنے شیعہ دشمن رویئے میں تمام حدود سے تجاویز کرگئی ہے ۔

شیعہ نیوز : بحریہ ٹاؤن کراچی کی متعصب انتظامیہ نے ایک بار پھر شیعہ دشمنی میں تمام حدود پار کردی ہیں۔ رہائشی مکانات پر سے شبیہہ علم حضرت عباس ؑ جبری طور پر اتار دیئے، مزاحمت پر مکینوں کی بجلی اور پانی کے کنکشن منقطع کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی سب سے بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کراچی کی متعصب انتظامیہ اپنے شیعہ دشمن رویئے میں تمام حدود سے تجاویز کرگئی ہے ۔

ایک مرتبہ پھر بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے بزور طاقت سوسائٹی میں رہائش پذیرشیعہ مکینوںاور محبان اہل بیت کے گھروں پر نصب شبیہ علم حضرت عباس علمدارؑ کو جبری طریقے سے اتارنا شروع کردیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کی سکیورٹی انتظامیہ نے محب اہل بیت شیعہ سنی مکینوں کے گھروں پر نصب علم پاک اتارنے میں مزاحمت کرنے والوں کے گھروں کا پانی اور بجلی بند کرکے اپنے یزیدی ہونے کا بھی حق ادا کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : کسی بھی مستحکم سیکورٹی نظام میں صیہونی حکومت کی گنجائش نہیں، سید عباس عراقچی

ان متعصبانہ اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں سمیت شیعیان حیدرکرارؑ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ویڈیوز کے بعد یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پوری دنیا میں پھیل رہی ہے ۔

مختلف شیعہ تنظیمات نے بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ کے اس غیر اخلاقی شہری آزادی کے خلاف اقدام پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور ملک ریاض حسین سے فوری علم پاک دوبارہ نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیعہ قائدین نے ملک ریاض کو متنبہ کیا کہ اگر اس معاملے کو خوش اصلوبی سے حل نا کیا اور شیعہ قوم سے معافی نا مانگی تو ملک بھرمیں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button