مشرق وسطی

عالم اسلام کے مسائل کا حل مسلم امہ کے درمیان یکجہتی اور تعاون ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تقریب مذاہب اسلامی کونسل کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے تمام مسائل کا واحد حل مسلم امہ اور اسلامی حکومتوں کے درمیان یکجہتی اور تعاون پیدا کرنا ہے۔

آیت اللہ محسن اراکی نے شہر اوفا میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اور روس کے درمیان تعاون کی پانچویں کانفرنس میں یمن میں آل سعود کے جرائم اور اس ملک کے مظلوم عوام کے قتل عام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میانمار اور کشمیر کے مظلوم عوام کا قتل عام عالم اسلام کے خلاف دشمنوں کے دیگر جرائم ہیں۔

آیت اللہ اراکی نے اس بات کاذکر کرتے ہوئے کہ صیہونی ، عورتوں ، بچوں اور بزرگوں پر رحم نہیں کرتے کہا کہ صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ فلسطینی مظلوموں کی حمایت کرنا ہے۔

تقریب مذاہب اسلامی کونسل کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے امریکہ کو نہ صرف عالم اسلام بلکہ انسانیت کا دشمن قرار دیا اور کہا کہ عالم اسلام کو دہشت گردی ، شرارت اور تکفیریت جیسے مختلف خطرات کا سامنا ہے کہ جس کا سرچشمہ امریکہ ۔

آیت اللہ اراکی نے قوموں پر پابندیوں اور اقتصادی جنگ کو امریکہ کے دیگر جرائم میں قرار دیا اور کہا کہ ایران اسلامی قیام امن اور مسائل کے لئے پرعزم ہے جبکہ امریکہ ، دشمنی اور تفرقہ پیدا کرتا ہے۔

تقریب مذاہب اسلامی کونسل کے سربراہ نے داعش دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کرنے میں ایران اور روس کے تعاون کو سراہتے ہوئے تاکید کی کہ روس اور عالم اسلام کے درمیان تعاون اسٹریٹیجک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button