دنیاہفتہ کی اہم خبریں

عالمی بائیکاٹ تحریک BDS نے اسرائیلی ریاست کو تنہا کر دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کے قومی ادارے برائے دفاع اراضی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست نے انتہا پسند یہودی گروپوں اور دائیں بازو کی مذہبی تنظیموں سے مدد مانگ لی ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی ریاست نے عالمی سطح پر اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے جاری عالمی تحریک ’’بی ڈی ایس‘‘ کی سرگرمیوں کو غیرموثر بنانے کے لیے خطیر رقم صرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے فیصلہ ساز یہ سمجھتے ہیں کہ عالمی بائیکاٹ تحریک’’ BDS‘‘ اسرائیلی ریاست کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہےاور اس نے عالمی سطح پر اسرائیل کےخلاف بڑے پیمانے پر رائے عامہ ہموار کی ہے۔ اس تحریک کی کوششوں کے نتیجے میں اسرائیل کو عالمی سطح پر سخت تنہائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

عبرانی اخبار’’یدیعوت احرونوت‘‘ کے مطابق تل ابیب نے’’ BDS‘‘کے خلاف کام کرنے والے عالمی گروپوں کو بھاری رقوم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے فوری طورپر 57 لاکھ شیکل کی رقم مختص کی گئی ہے۔ اسرائیل کی زیادہ توجہ یورپی ممالک میں BDS کی سرگرمیوں کو روکنے پر مرکوز ہے اور اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے بی ڈی ایس تحریک کو غیرموثر بنانے کے لیے بھی پانی کی طرح پیسہ بہانا شروع کیا ہے۔

خیال رہے کہ BDS ایک عالمی تحریک ہے جو اسرائیلی ریاست کے عالمی سطح پر بائیکاٹ کے لیے سرگرم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button