مشرق وسطی

عالمی برادری فلسطینیوں کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ صیہونیوں کے مظالم کے شکار فلسطینیوں کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔

فلسطین کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین میں منظور شدہ لازمی تدابیر اختیار کرتے ہوئے غاصب صیہونیوں کو وادی اردن کو غرب اردن میں ضم کرنے کی مذموم سازشوں پر عمل کرنے سے روکے۔

فلسطین کی وزارت خارجہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی اپنے جارحانہ اقدامات کے ذریعے ایک ایسے موقع کی تلاش میں ہیں جس کے ذریعے ایسی فلسطینی مملکت کی تشکیل کا موضوع ہی ختم کر دیں جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

امریکی وزیرخارجہ مائک پمپئو کے اس اعلان کے بعد کہ غرب اردن میں صیہونی حکومت کی یہودی کالونیوں کی تعمیر غیرقانونی نہیں ہے ، صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ غرب اردن میں کالونیوں کی تعمیر کا دائرہ بڑھانا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button