مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عالمی اتحاد امت کانفرنس کی مسئلہ فلسطین کی حمایت پر تاکید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عالمی اتحاد امت کانفرنس کے بارہویں اجلاس کے شرکاء نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور مسئلہ فلسطین کی حمایت پر تاکید کی ہے ۔

تہران میں منعقدہ عالمی اتحاد امت کانفرنس کے بارہویں اجلاس کے شرکاء نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں اسلامی استقامت کی کامیابیوں اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی حمایت کی اور مسئلہ فلسطین کو عالم اسلامی کی ترجیحات میں قرار دیا۔

اجلاس کے شرکاء نے اپنے اعلامیے میں اسلامی ممالک میں امریکہ کی مداخلتوں کی بھی مذمت کی۔

عالمی اتحاد امت کانفرنس کے شرکاء نے ڈیل آف سنچری کے تحت مسلمانوں کے پہلے قبلے پر جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک سے مسجدالاقصی کے دفاع میں مستحکم موقف اپنانے کا مطالبہ کیا۔

ایران میں منعقدہ 33ویں عالمی اتحاد امت کانفرنس کے شرکاء نے اپنے اختتامی بیان میں صدی معاہدے کے تحت مسجد الاقصی پر مسلسل جارحیت اور قدس کو یہودیوں کے مرکز بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کو مسجدالاقصی کے دفاع میں مستحکم موقف اپنانا ہوگا۔

اس بیان میں مسجدالاقصی پر جارحیت، اسلامی اقدامات کے خلاف ایک خطرناک سازش ہے جو اسلامی ممالک کو اس کے خلاف قاطعانہ موقف اختیار کرنا چاہئیے۔

اس اعلامیے میں آیا ہے کہ دشمنان اسلام اور ان کا سرغنہ امریکہ اور صیہونی حکومت مسلمانوں کی جان ، مال اور عزت و آبرو کو اپنے ہاتھ میں لینے اور غاصب صیہونی حکومت کو پوری طرح محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عالمی اتحاد امت کانفرنس کے بارہویں اجلاس کے شرکاء ، عالم اسلامی کے درمیان اتحاد اور اخوت و بھائی چارے کی روح کی بالادستی کو ہی مسلمانوں کی کامیابی اورعالمی صیہونیزم اور سامراج کے مذموم عزائم اور سازشوں کو ناکام بنانے کا واحد راستہ قرار دیا ۔

اس بیان میں بہترین راہ حل کے عنوان سے تمام مسلمانوں سے قرآن کریم سے تمسک اور پیغمبر اسلامؐ کی سیرت طیبہ پر عمل کرنے اور اسے نمونہ عمل قرار دینے کی تاکید کی گئی ہے ۔

عالمی اتحاد امت کانفرنس کا بارہواں اجلاس سنیچر کو تہران میں منعقدہ ہوا ہے ۔

اس اجلاس میں علاقے میں بیداری اسلامی کی تازہ ترین صورت حال ، تحریک بیداری اسلامی کو پہنچنے والے نقصانات ، مسائل و مشکلات سے باہر نکلنے کے طریقہ کار اور عالم اسلام کی اقتصادی ، ثقافتی اور سیاسی رگ حیات کو پوری طرح اپنے ہاتھوں میں لینے کے لئے تسلط پسند نظام کے ہتھکنڈوں اور منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button