شام،داعش اور النصرہ سے صوبہ حلب مکمل آزاد 660 دہشتگرد ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی افواج اور عوامی رضاکار فورسز نے شام کے صوبے حلب کے شمال مغربی علاقوں میں پیشقدمی کرتے ہوئے مزید علاقوں کو امریکہ و سعودی عرب سمیت بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے کنٹرول سے آزاد کروا لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی افواج نے صوبہ حلب کی شمال مغربی ہائی وے M-64 پر واقع 3 قصبے "عنجارہ”، "حور” اور "القاسمیہ” بھی دہشتگردوں کے کنٹرول سے آزاد کروا لئے ہیں جبکہ اس شاہراہ پر جاری شامی افواج کی پیشقدمی کا ہدف "جبہۃ النصرہ” کے دہشتگردوں کے زیر کنٹرول اہم ترین شہر "قیتان” کی آزادی ہے۔
ذرائع کے مطابق شامی افواج حلب کے شمال مغربی علاقوں پر قبضے کے بعد شہر "الشیخ عقیل” میں قائم ترک فوج کی چوکی سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچ گئی ہیں جبکہ عرب ادارے "مرکز الاعلام الحربی” نے اعلان کیا ہے کہ ادلب اور حلب کے صوبوں میں جاری حالیہ آپریشن کے نئے مرحلے کے دوران 660 بین الاقوامی دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں تاہم شامی دہشتگرد گروپس کیساتھ وابستہ خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ ادلب کے شمال مغرب میں واقع شہر "الدانا” اور "سرمدا” میں ترک افواج نے 2 مزید فوجی اڈے قائم کر لئے ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز حلب کے شمالی شہر "صالات اللیرمون” میں قائم دہشتگردوں کے آخری ٹھکانے کی تباہی کے بعد شامی افواج نے شہر حلب کو دہشتگردوں اور ان کیطرف سے جگہ جگہ نصب دھماکہ خیز مواد سے پاک کرنے کے بعد حلب شہر کی مکمل آزادی کا اعلان کر دیا تھا۔