دنیا

الجزائر کی فلسطین پر سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد کرنے کی درخواست

شیعہ نیوز: الجزائر نے صیہونی حکومت کے غزہ اور مغربی کنارے پر جاری جرائم کا جائزہ لینے کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔

النہار نیوز نے بتایا ہے کہ الجزائر نے غزہ اور مغربی کنارے کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ درخواست صیہونی حکومت کے حملوں اور جرائم میں اضافے کے بعد مغربی کنارے اور غزہ کی تازہ ترین صورت حال کی تحقیقات کے لیے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ سے شکست پر اسرائیل کی برّی افواج کے کمانڈر بھی مستعفی ہوگئے

اس اجلاس میں مغربی کنارے میں قابضین کی نقل و حرکت میں اضافے اور غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں نسل کشی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سلووینیا سلامتی کونسل کے صدر کے طور پر اس اجلاس کی صدارت کرے گا۔

دوسری جانب الجزائر میں خود مختار تنظیم کے سفیر فیاض ابو عطیہ نے کہا کہ الجزائر نے فلسطین کی حمایت میں اپنے موقف کے ذریعے غزہ میں قابض رجیم کے جرائم کو بے نقاب کیا ہے۔

الجزائر کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے موجودگی بہت اہم ہے جو صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف فلسطینی قوم کی حمایت کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button