مشرق وسطی

علی باقری کا سعودی وزیر خارجہ کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

شیعہ نیوز: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں ایرانی و سعودی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو کے بارے میں خبر دی۔ سعودی وزارت خارجہ نے بتایا کہ اس گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور باہمی دلچسپی کے موضوعات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ تاہم اس بیان میں دونوں رہنماوں کے مابین ہونے والی گفتگو کی زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ یہ رابطہ اس وقت عمل میں آیا جب اسلامی جمہوریہ ایران میں صدر کے انتخاب کے لئے الیکشن ہو رہے۔ عراق و لبنان سمیت دنیا بھر کے 99 ممالک میں ایرانی اوورسیز اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ ووٹ کاسٹنگ کا یہ عمل اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانوں اور قونصلیٹ میں انجام پا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button