پیپلز پارٹی کی غلام سندھ پولیس کی فائرنگ سے ملیر سٹی دھرنے میں زخمی علی رضا بھی شہید ہوگئے
علی رضا رضوی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیاتھا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق گولی ان کے ماتھے سے گھس کر دماغ میں پیوست ہوگئی تھی اور وہ کومےکی حالت میں وینٹی لیٹر پرتھے۔
شیعہ نیوز :ملتِ جعفریہ کے ایک اور سپوت، علی رضا رضوی، اپنی جان قربان کر کے شہادت کی عظمت کو پا گئے۔ملیر نیشنل ہائی وے پر مظلوم مومنینِ پاراچنار کے حق میں دھرنے کے دوران پیپلز پارٹی کی زرخرید غلام سندھ پولیس کے سفاک اہل کاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے مومن علی رضا رضوی جناح اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔علی رضا کی یہ قربانی ملت کے حق کی جدوجہد میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق محمدی ڈیرہ کے رہائشی علی رضا رضوی کو 31 دسمبر بروز منگل پیپلزپارٹی اور مراد علی شاہ کی غلام پولیس کے اہلکاروں نے اس وقت گولی کا نشانہ بنایا جب وہ مظلومین پاراچنار کی حمایت میں نیشنل ہائی وے ملیر کے مقام پراحتجاج میں شامل تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں اور سندھ پولیس کے اہلکاروں نے مل کر ملیرسٹی برج کے اوپر سے محمدی ڈیرہ کے اندر موجود مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو درجن کے قریب نوجوان شدید زخمی ہوئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا شیعیان حیدرکرارؑ کے خلاف بغض وعدوات کم ہونے کا نام نہیں لے رہا
اس واقعے میں دو جوان شبیہہ حیدر زیدی اور علی رضا رضوی شدید زخمی ہوئے تھے جن میں سے شبیہ حیدر زیدی اسی رات زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگئے تھےجب کے جسم میں 3 گولیاں لگی تھیں ، جب کہ علی رضا رضوی نے آج 4 روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جام شہادت نوش کیا ہے ۔
علی رضا رضوی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیاتھا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق گولی ان کے ماتھے سے گھس کر دماغ میں پیوست ہوگئی تھی اور وہ کومےکی حالت میں وینٹی لیٹر پرتھے۔
شہید علی رضا رضوی کا جسد خاکی اسپتال سے مسجد محمدی ڈیرہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں آج شام 4 بجے ان کی نماز جنازہ مین نیشنل ہائی وے پر ادا کی جائے گی۔