پاکستانی شیعہ خبریں

شہید ناموس رسالت (ص) علی رضا تقوی کی آج دوسری برسی منائی جارہی ہے

شیعہ نیوز (کراچی) 16 ستمبر دو ہزار بارہ کی شام شہید علی رضا تقوی اپنے گھر سے رسول اللہ (ص) اور اہلیبت علیہ سلام کی گستاخی پر مبنی بنے والی فلم کے خلاف احتجاجی ریلی میں شرکت کے لیئے نکلے۔ ریلی کا ہدف امریکی کونسل خانہ تھا اور شرکائے ریلی نے اپنے ہدف تک پہنچنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی روکاوٹوں کو ہٹا شروع کردیا۔ اسی دوران پولیس و رینجرز کی جانب سے فائرنگ ،آنسو گیس شیلنگ اور دیگر ذرائع کا بھرپور استعمال کیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے طاقت کے بھرپور استعمال کے باوجود نوجوانوں کا ایک ہجوم امریکی کونسل خانے کے مرکزی دورازے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ ان نوجوان نے کونسل خانے پر لبیک یا رسول اللہ کا پرچم بھی لہرا دیا۔ نوجوان کے اس ہجوم میں علی رضا تقوی بھی شامل تھے کہ اچانک نامعلوم سمیت سے آنے والی گولی علی رضا تقوئ کے سر میں لگی۔ انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔لیکن آپ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ اس طرح پاکستان کی سرزمین پر رسول اللہ ص کی حرمت کی خاطر جان دینے والے آپ پہلے شہید قرار پائے۔ مختلف ذرائع نے اس بات کو نقل کیا ہے کہ شہید ناموس رسالت (ص) علی رضا تقوی کو امریکی کونسل خانے میں چھپے ایک اسناپر نے گولی ماری تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button