پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیو ایم لاہور کے رہنماء علی زرکی ڈرائیور اور وکیل سمیت قاتلانہ حملے میں زخمی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین لاہور کے رہنماء علی زرکی پر قاتلانہ حملہ، علی زرکی، ان کے وکیل ارشاد جندران اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امدادی کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ علی زرکی پر حملہ موچی دروازے کے باہر کیا گیا، جہاں وہ اپنی فیکٹری سے واپس آرہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ علی زرکی کی شاہ عالم مارکیٹ میں وہاب بھٹی اور قاسم بھٹی وغیرہ کیساتھ کاروباری رقابت چل رہی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ حملہ بھی وہاب اور قاسم بھٹی نے کیا ہے۔ تاہم پولیس نے موقع سے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ زخمیوں کو میو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button