اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کا جسد خاکی مل گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مرحوم کوہ پیما محمد علی سدپارہ کا جسد خاکی تلاش کر لیا گیا ہے۔ محمد علی سدپارہ مرحوم کی میت K2 بو ٹل نیک سے 300 میٹر کے فاصلے پر ملی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سدپارہ مرحوم کی میت تلاش کر لی گئی ہے تاہم ابھی تک محمد علی سدپارہ مرحوم کے خاندان کی جانب سے اس طرح کی کوئی اطلاع نہیں ملی، نہ ہی حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی چیز سامنے آئی ہے ۔

واضح ہے کہ موسم سرما میں آکسیجن کے بغیر کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران 5 فروری کو لاپتا ہونیوالے پاکستان کے کوہ پیما محمد علی سد پارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے کوہ پیما جان پابلو موہر کی موت کی سرکاری طور پر تصدیق کی گئی تھی ۔

یہ خبر بھی پڑھیں کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں زور دار دھماکہ

گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان اور کوہ پیما محمد علی سد پارہ کے بیٹے کوہ پیما ساجد سدپارہ نے سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما اب ہم میں نہیں رہے ۔

کوہ پیما محمد علی سدپارہ اپنے دو غیر ملکی ساتھیوں سمیت 5 فروری کو کے ٹو کی خطرناک چڑھائی بوٹل نیک کے قریب لاپتا ہوئے جن کی تلاش کیلئے 12 روزہ طویل ریسکیو آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی تھی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی موت کی سرکاری تصدیق پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ قوم کے عظیم سپوت کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے ۔ ادھر گلوکار علی ظفر نے محمد علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا گانا پہاڑوں کی قسم عظیم کوہ پیما کے نام کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button