مشرق وسطی
خلیج فارس میں ہر طرح کی سرگرمیوں پر گہری نظر ہے: سپاہ پاسداران انقلاب
شیعہ نیوز:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈرعلی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوان خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں ہونے والے تمام سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں، ان اسٹریٹیجک آبی حدود میں مکمل طور پر امن برقرار ہے۔
علی رضا تنگسیری نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی ضرورتیں مکمل طور پر مقامی سطح پر، اور وزارت دفاع اور ایران کے باصلاحیت نوجوانوں اور ماہرین کے ہاتھوں پوری ہو رہی ہیں اور اس سلسلے میں شاندار کامیابیاں بھی حاصل ہوچکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج، روز بروز اپنی صلاحیتوں کے حجم اور معیار میں اضافہ بھی کر رہی ہیں۔