دنیا

۳۱ اگست تک تمام امریکی افغانستان سے نکل جائیں گے

شیعہ نیوز:امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان پر طالبان کا کنٹرول ہو جانے کے بعد سے اب تک اس ملک سے امریکہ کے تقریبا ساڑھے چار ہزار فوجیوں کو منتقل کیا جا چکا ہے۔

انٹونی بلنکن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اکتیس اگست کی مقررہ مہلت کے اندر افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کو نکال لیا جائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران نوے پروازوں کے ذریعے انیس ہزار افغان شہریوں کو افغانستان سے باہر منتقل کیا گیا ہے اور یہ عمل مسلسل جاری ہے۔

دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں سے امریکی فوجیوں کو سی آئی اے کی نگرانی میں اور ہیلی کاپٹروں سے کابل ایرپورٹ منتقل کیا جا رہا ہے۔

افغانستان میں کابل کے سقوط اور اشرف غنی کے فرار ہوجانے کے بعد سے امریکی فوجی اپنی جان بچانے کی خاطر تیزی سے اس ملک کو ترک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس سے قبل طالبان نے دھمکی دی تھی کہ اکتیس اگست کی ڈیڈ لائن کے بعد امریکی فوجیوں کی افغانستان میں موجودگی ان کے حق میں نہیں ہوگی۔ طالبان نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ امریکہ، افغانستان میں افراتفری کا ماحول پیدا کرنے کے لئے افغان شہریوں کو ترک وطن کرنے کی ترغیب دلا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button