ای سی او کے تمام ممالک کو غزہ میں جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے، نگراں وزیراعظم
شیعہ نیوز:نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ای سی او کے تمام ممالک کو غزہ میں جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔
تاشقند کنونشن سینٹر میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 16 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیے۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ای سی او فورم کو ایک باقاعدہ تنظیم کی شکل دینا ہوگی، مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ای سی او کی 16 ویں سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز ہے، اقتصادی تعاون تنظیم خطے کی ترقی کے لیے اہم فورم ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطےمیں تجارتی سرگرمیوں سے ہی ترقی ممکن ہے، ای سی او ممالک کے درمیان تجارتی راہداریاں اہم کردار ادا کریں گی۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ای سی او ریجن میں مزید سرحدی اور تجارتی راہداریوں کی ضرورت ہے، حکومتِ پاکستان نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی کونسل قائم کر رکھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، پاکستان ای سی او کے دیگر ممالک کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے