
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
پاراچنار میں راستوں کی بندش کے سبب تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے
ایم این اے حمید حسین نے کہا ہے کہ پاراچنار میں بے امنی و راستوں کی بندش سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے
شیعہ نیوز: پاراچنار کے تعلیمی اداروں کے سربراہان کے مطابق مرکزی شاہراہ کو کھولنے اور محفوظ بنانے تک پاراچنار میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ایم این اے حمید حسین نے کہا ہے کہ پاراچنار میں بے امنی و راستوں کی بندش سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے، چھٹیوں پر آئے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے ویزے اور ٹکٹ بھی ضائع ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار میں ادویات کی شدید قلت، زیادہ دن ریلیف آپریشن نہیں چلا سکتے: فیصل ایدھی
ڈپٹی کمشنر رمضان سیماب کا کہنا ہے کہ قیامِ امن کے لیے کوہاٹ میں جاری گرینڈ جرگے میں آج حتمی فیصلہ متوقع ہے۔