
تمام اسلامی ممالک کو اپنے ممالک سے امریکی اڈے ختم کرنا ہوں گے، یمن
شیعہ نیوز: یمنی حکومت کے ترجمان نے عرب اور دیگر اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ممالک میں امریکی اڈوں کو ختم کریں۔
المسیرہ نے لکھا ہے کہ یمن کے وزیر اطلاعات ہاشم شرف الدین نے اعلان کیا ہے کہ عرب اور دیگر اسلامی ممالک فلسطین، لبنان اور یمن کے خلاف صیہونی حکومت اور امریکہ کی جارحیت کو روکنے کےلیے موثر اقدام کریں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی سرزمینوں کو امریکی اڈوں سے پاک کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان میں قابض اسرائیل کا ڈرون حملہ، تین شہید، متعدد زخمی
شرف الدین نے مزید کہا کہ چند اسلامی ممالک کے سوا باقی اسلامی ممالک غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی دشمن کی نسل کشی کو نظر انداز کر رہے ہیں، عرب اور اسلامی ممالک کو ہوشیار رہنا چاہیے کہ وہ اس اسٹریٹجک غلطی میں نہ پڑ جائیں جو صیہونی اور امریکی جیسے خونخوار دشمن چاہتے ہیں۔
انہوں نے عرب اور اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ ایسی صورت حال میں داخل ہونے سے گریز کریں جس سے ان کے مابین تفرقہ پیدا ہوا۔ تمام اسلامی ممالک کو یاد رکھنا ہوگا کہ امریکہ اور اسرائیل ہی اسلام و مسلمین کا حقیقی دشمن ہیں۔