مشرق وسطی

صہیونی دہشت گرد نیٹ ورک کے تمام سرغنوں پر مقدمہ چلایا جائے، رہبر معظم کا عبرانی زبان میں پیغام

شیعہ نیوز:رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عبرانی زبان میں پیغام میں صہیونی جنایت کاروں کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے عبرانی زبان میں کہا ہے کہ صہیونی دہشت گرد نیٹ ورک کے تمام سرغنوں کے خلاف مقدمہ چلاکر ان کا تعاقب کیا جائے۔

یاد رہے کہ چند روز پہلے ہیگ میں عالمی عدالت نے صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یووا گیلانت کے خلاف مقدمے کی سماعت کے بعد کہا ہے کہ ملزمان نے غزہ میں شہریوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور بھوک اور قحطی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔

عدالت نے دونوں ملزمان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button